بنگلورو،29؍دسمبر (ایس او نیوز) ایر پورٹ روڈ کے کوڈگے ہلی فلائی اوور پر پانچ کاروں کے درمیان سلسلہ وار تصادم ہوا اور اس تصادم میں 9؍افراد زخمی ہوگئے۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ حادثہ اتوار کی صبح کے وقت پیش آیا۔ ہوائی اڈہ سے نہایت تیز رفتاری سے آرہی کارڈرائیور قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک سے گزر رہی دیگر کاروں سے جا ٹکرائی، پھر اس کے بعد وہ کار سامنے والی کاروں کو دھکا دیتے ہوئے تقریباً 5کاروں کو حادثہ کی زد میں لے آئی۔ اس تصادم میں ایک کار مکمل طور پر پلٹ گئی۔5کاروں میں سفر کررہے جملہ 9/افراد اس حادثہ میں زخمی ہوگئے، کسی کو کوئی جانی خطرہ نہیں ہے۔ اس حادثہ کی وجہ سے سڑک پر تھوڑی دیر کے لئے ٹرافک جام ہوگئی، ٹرافک پولیس جائے واردات پہنچ کرحادثہ کا جائزہ لیا۔ اس سلسلہ ایک معاملہ درج کیا گیا۔